تلنگانہ

خواتین میں اندراماں ساڑیوں کی تقسیم کا آغاز، نیکلس روڈ پر چیف منسٹر کے ہاتھوں پروگرام کا افتتاح

وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی نے آج ریاست بھر میں ایک کروڑاندرماں ساڑیوں کی تقسیم کا آغاز کیا اور کئی مستحق خواتین کو ساڑیاں حوالے کیں۔

حیدرآباد: وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی نے آج ریاست بھر میں ایک کروڑاندرماں ساڑیوں کی تقسیم کا آغاز کیا اور کئی مستحق خواتین کو ساڑیاں حوالے کیں۔ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی جینتی کے موقع پروزیراعلیٰ نے حیدرآباد کے نیکلس روڈ پر ندرا گاندھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد ساڑیوں کی پہلے مرحلہ کی تقسیم کا آغازکیا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

حکومت کے مطابق، آج سے لے کر اگلے ماہ 9 تاریخ تک ریاست کے دیہی علاقوں میں ساڑیوں کی تقسیم کی جائے گی۔ دوسرے مرحلہ کے طور پر، یکم مارچ سے 8 مارچ تک شہری علاقوں میں ساڑیاں تقسیم کی جائیں گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ ملک میں سیاسی خلاء پیدا ہونے کے وقت اندرا گاندھی نے وزیر اعظم کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال کر ملک کو مضبوط قیادت فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی نے امبیڈکر کے نظریات کی تکمیل کے لئے نمایاں خدمات انجام دیں۔

وزیراعلیٰ نے یاد دلایا کہ اندرا گاندھی نے بینکوں کے قومیانے کے ساتھ ساتھ ”زرعی اراضی سیلنگ ایکٹ” نافذ کرکے غریبوں میں اراضیات تقسیم کیں اور عام عوام کے لئے مکانات تعمیر کروائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کے دوران اندرا گاندھی نے بے مثال حوصلے کے ساتھ ملک کی قیادت کی۔

ریونت ریڈی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اندرماں سے حاصل ہونے والی تحریک کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور خواتین کے بااختیار بنانے کے لئے کئی اقدامات کررہی ہے۔

اس تقریب میں نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرامارکا، وزراء، ارکان اسمبلی، سرکاری مشیران، کارپوریشن چیئرمین اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔