ہندوستان مذہب کے راستے پر چل کر ہی ’وشوا گرو‘ بنے گا :موہن بھاگوت
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہاہے کہ ہندوستان مذہب کے راستے پر چل کر ہی ’وشوا گرو‘ بنے گا اور دنیا کو راستہ دکھائے گا۔
ممبئی/ ناگپور: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہاہے کہ ہندوستان مذہب کے راستے پر چل کر ہی ’وشوا گرو‘ بنے گا اور دنیا کو راستہ دکھائے گا۔
بھاگوت برہان پور میں دھرم سنسکرت سبھا سے خطاب کر رہے تھے۔
ہندوستان صرف مذہب کے راستے پر چلنے سے ہی وشو گرو بنے گا۔
اگر ہم سب مذہب کی پیروی کرتے رہیں گے، تو آنے والے 20-30 سالوں میں ہندوستان وہ وشو گرو بن جائے گا جو دنیا کو ایک نیا راستہ دکھائے گا،‘‘ انہوں نے کہا کہ مذہب کا مطلب پوری دنیا کی فلاح و بہبود کا احساس ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں حق کی راہ پر چل کر اپنا فرض ادا کرنا ہے۔
ہندوستان کو سپر پاور نہیں بننا ہے بلکہ دنیا کو مذہب سکھانا ہے۔ ہندوستان میں مختلف زبانوں، فرقوں اور مذاہب کے لوگ رہتے ہیں۔
مختلف ہونے کے باوجود ہم جانتے ہیں کہ ساری تخلیق ایک ہے۔ اس لیے ہم ہندو ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کے لیے باہمی احترام کے ساتھ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے،‘‘