تلنگانہ

حلقہ ناگر جنا ساگر میں 9 دسمبر کو غریبوں میں اراضیات کی تقسیم

ریاستی وزیر ریونیو، پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی 9 دسمبر کو ناگرجناساگر اسمبلی حلقہ میں ایک عوامی تقریب میں ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی غریبوں میں تقسیم کریں گے۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) ریاستی وزیر ریونیو، پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی 9 دسمبر کو ناگرجناساگر اسمبلی حلقہ میں ایک عوامی تقریب میں ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی غریبوں میں تقسیم کریں گے۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش
غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے سہارا بنا تانڈور کا اے ایس جی ایم کے چیریٹیبل ٹرسٹ

انہوں نے آج یہ اعلان تروملاگیری ساگر منڈل کے نیلی کلّو گاؤں میں زمینی مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک پائلٹ پروجیکٹ کے حصہ کے طور پر منعقدہ کسانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

9 دسمبر کو ہونے والا یہ پروگرام ایک نئے ریونیو قانون، ریکارڈ آف رائٹس (ROR) ایکٹ کے ذریعہ زمین سے متعلق تنازعات کو حل کرنے کی حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے، جو موجودہ نظام کی جگہ لے گا۔

2020 ریونیو ایکٹ اور دھرانی پورٹل کو متعارف کرنے کے بعد، یہ نئے قوانین ریاست بھر کے کسانوں اور عام لوگوں کیلئے بے شمار مسائل کا باعث بنے تھے۔