کھیل

تلنگانہ بھر میں 17,000 میدان بنائے جائیں گے:سرینواس گوڑ

سرینواس گوڑ نے کہا کہ ریاست میں کھلاڑیوں کا مستقبل تابناک ہے۔ وزراء، سرینواس گوڑ،گنگولا کملاکر جو جنوبی کوریا میں کھیلوں کے بین الاقوامی میدانوں کا مطالعہ کر رہے ہیں

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اسپورٹس سرینواس گوڑنے کہا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو تلنگانہ کو کھیلوں کے میدانوں میں سرفہرست لانے کے اقدامات کررہے ہیں۔ دیہی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ریاست بھر میں 17,000 میدان بنائے جائیں گے اورمستقبل میں بین الاقوامی سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
نکہت زرین کیلئے 2 کروڑ روپئے دینے چیف منسٹر کا اعلان
حیدرآباد کو اولمپکس کی میزبانی کے قابل بنانے پر توجہ: کے ٹی آر

 انہوں نے کہا کہ ریاست میں کھلاڑیوں کا مستقبل تابناک ہے۔ وزراء، سرینواس گوڑ،گنگولا کملاکر جو جنوبی کوریا میں کھیلوں کے بین الاقوامی میدانوں کا مطالعہ کر رہے ہیں، نے 1988 کے اولمپکس کے لیے سیول میں بنائے گئے میدان کا معائنہ کیا۔انہوں نے عالمی معیار کے کھیلوں کی میزبانی کے لیے میدانوں کی سہولیات اور حالات کا تجزیہ کیا۔

a3w
a3w