حیدرآباد
مچھلی میں دوا کی تقسیم۔قطار میں ٹہرے ایک شخص کی موت
حیدرآباد کے نمائش گراونڈ میں مچھلی میں دوا کی تقسیم کے دوران قطار میں ٹہرے ایک شخص کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے نمائش گراونڈ میں مچھلی میں دوا کی تقسیم کے دوران قطار میں ٹہرے ایک شخص کی موت ہوگئی۔
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب یہ شخص ہجوم کے درمیان گرپڑا۔
اس شخص کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔
اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیاتاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے کہا کہ مہلوک شخص نظام آباد کا رہنے والا ہے۔