انٹرٹینمنٹ

طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل

ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی خبریں دن بدن زور پکڑتی جارہی ہیں جس کی بنیادی وجہ دونوں کا کئی عرصے سے ایک ساتھ نہ دکھائی دینا ہے جب کہ سوشیل میڈیا پر سنسنی خیز خبروں کے باوجود نہ صرف دونوں اداکار خاموش ہیں بلکہ بچن خاندان نے بھی کسی قسم کی لب کشائی نہیں کی۔

ممبئی: ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی خبریں دن بدن زور پکڑتی جارہی ہیں جس کی بنیادی وجہ دونوں کا کئی عرصے سے ایک ساتھ نہ دکھائی دینا ہے جب کہ سوشیل میڈیا پر سنسنی خیز خبروں کے باوجود نہ صرف دونوں اداکار خاموش ہیں بلکہ بچن خاندان نے بھی کسی قسم کی لب کشائی نہیں کی۔

متعلقہ خبریں
امیتابھ بچن نے ایودھیا کے رام مندر کے قریب اراضی خرید لی
شترو گھن سنہا نے دواخانہ کے کمرہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں (تصاویر)
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا

کچھ دن قبل اداکارہ بیٹی کے ہمراہ نیویارک چھٹیاں منانے گئی تھیں جو اب ممبئی واپس لوٹ چکی ہیں جس کے بعد امیتابھ بچن کی ایکس پر کی گئی پوسٹ وائرل ہے۔ اطلاعات كے مطابق کچھ رپورٹس نے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایشوریا ارادھیا کے بغیر نیویارک گئیں لیکن اب سامنے آنے والی تصاویر میں اداکارہ بیٹی کے ہمراہ موجود تھیں۔

رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن ان دنوں کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی 16 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اکثر شو کے سیٹ سے تصاویر شیئر کرتے ہیں۔

جہاں بچن خاندان فی الحال ابھیشیک بچن کے انسٹاگرام پر طلاق سے متعلق ایک پوسٹ لائیک کرنے کے بعد خبروں میں ہے، وہیں امیتابھ نے خود کو کاموں میں مصروف کر رکھا ہے۔

بالی ووڈ شہنشاہ کی جانب سے اپنے سائیڈ پوز کی ایک دلکش تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں اداکار نے لکھا ‘کون بنے گا کروڑ پتی کے سیٹ پر کام جاری ہے، گھنٹوں کام کیا جارہا ہے لیکن شو میں شامل ہونے والوں سے جذبات سے بھری گفتگو کرکے مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے’۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی ارادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔

a3w
a3w