حیدرآباد

57سال کے ہر مستحق کو آسرا پنشن دیا جائے گا: ای دیا کر راؤ

ریاستی وزیر پنچایت راج ای دیا کر راؤ نے آج ایوان میں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ حکومت،57 سال عمر کے ہر مستحق شخص کو آسرا وظائف فراہم کرے گی۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر پنچایت راج ای دیا کر راؤ نے آج ایوان میں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ حکومت،57 سال عمر کے ہر مستحق شخص کو آسرا وظائف فراہم کرے گی۔

حکومت، نئے استفادہ کنندگان کے نام آسرا وظائف کی فہرست میں درج کرانے کیلئے بہت جلد فیصلہ کرے گی۔ حکومت نے استفادہ کنند گان کی حد عمر کو کم کرتے ہوئے 57 سال مقرر کی تھی جس کے سبب57 سال عمر کے مستحق افراد کے نام فہرست میں شامل نہیں کئے جاسکے تاہم حکومت، ان افراد کے ناموں کو شامل کرنے کا بہت جلد فیصلہ کرے گی۔

جمعہ کے روز اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ای دیا کر راؤ نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ سافٹ ویر کے مسائل کے باعث بعض مقامات پر پنشنرس کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

حکومت اس مسئلہ کو جلد حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے کسی بھی مقام پر گھر میں ٹریکٹر اور کار ہونے پر پنشن کو نہیں روکا جارہا ہے۔

ان افراد کی مالی حالات کو دیکھ کر پنشن دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مالی سال908,498 افراد کو نئے پنشن دئیے جارہے ہیں اس کیلئے اس سال کے بجٹ میں 12ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔