رینی گنٹہ کے مکان میں آتشزدگی ڈاکٹر اور 2بچے ہلاک
تروپتی کے قریب رینی کنٹہ میں اتوار کی صبح ایک مکان میں آگ بھڑک اٹھنے سے ایک 49 سالہ ریڈیولوجسٹ اور ان کے2بچے ہلاک ہوگئے۔

تروپتی: تروپتی کے قریب رینی کنٹہ میں اتوار کی صبح ایک مکان میں آگ بھڑک اٹھنے سے ایک 49 سالہ ریڈیولوجسٹ اور ان کے2بچے ہلاک ہوگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ برقی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر کی اہلیہ وہ بھی ایک ڈاکٹر ہے، اور ساس، اس واقعہ میں بچ گئیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور آتش فروعملہ فوری جائے وقوع پہنچا اور آگ پر قابو پالیا۔
ڈاکٹر روی شنکر کی جلی لاش، عمارت کی دوسری منزل سے نکالی گئی ہے۔ دوبچے، جن میں ایک 11 سالہ بیٹی اور7 سالہ بیٹا شامل ہے، گراونڈ فلور پر کثیف دھواں پھیلنے سے خوفزدہ ہوگئے اور ان دونوں نے خود کو ایک باتھ روم میں بند کرلیا تاہم دم گھٹنے سے یہ دونوں ہلاک ہوگئے۔
کچن میں برقی شارٹ سرکٹ اور پکوان گیس سلنڈر سے گیس کے اخراج کے سبب آگ بھڑک اٹھی اور یہ آگ پہلی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جہاں چوبینہ کا فرنیچر تھا۔ تین منزلہ عمارت میں ڈاکٹر فیملی گراونڈ فلور پر کلینک چلاتا تھا۔ پولیس نے یہ بات کہی۔