ایشیاء

عمران خان کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان کی ایک عدالت نے چہارشنبہ کے دن سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ ِ گرفتاری جاری کردیا۔

اسلام آباد: پاکستان کی ایک عدالت نے چہارشنبہ کے دن سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ ِ گرفتاری جاری کردیا۔

جوڈیشیل مجسٹریٹ ملک امان نے خاتون جج کو مبینہ دھمکیوں کے کیس میں عمران خان کے وکیل کی یہ گزارش مسترد کردی کہ ان کے موکل کو شخصی حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

جج نے یہ بات بھی نہیں مانی کہ سابق وزیراعظم کو 30 مارچ کو حاضر عدالت ہونے دیا جائے۔

جج نے غیرضمانتی وارنٹ ِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکام کو ہدایت دی کہ عمران خان کو 18 اپریل کو حاضر عدالت کیا جائے۔