حیدرآباد

حیدرآباد میں پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم

کمشنرپولیس حیدرآباد سی وی آنند کی ہدایت پر ایسٹ زون کے ڈی سی پی سنیل دت کی نگرانی میں پدما نگر کالونی اوردیگر علاقوں میں تقریباً 500 پولیس ملازمین کے ساتھ یہ مہم چلائی گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے چادرگھاٹ پولیس اسٹیشن کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے گھر گھر تلاشی مہم چلائی گئی۔کمشنرپولیس حیدرآباد سی وی آنند کی ہدایت پر ایسٹ زون کے ڈی سی پی سنیل دت کی نگرانی میں پدما نگر کالونی اوردیگر علاقوں میں تقریباً 500 پولیس ملازمین کے ساتھ یہ مہم چلائی گئی۔

اس مہم کے دوران پولیس نے 10 مشتبہ افرادکے بشمول کمل سنگھ نامی ایک جرائم پیشہ شخص کو حراست میں لیا گیا، ساتھ ہی نامناسب دستاویزات کے چلائی جانے والی 45گاڑیوں کو بھی ضبط کیاگیا، گھریلو اورکمرشل استعمال ہونے والے سلنڈرس کی غیر قانونی ری فلنگ کے لیے استعمال ہونے والے سات گیس سلنڈر س کو بھی ضبط کیاگیا۔

 ایڈیشنل ڈی سی پی سرینواس ریڈی نے بتایا کہ شراب کی 65 بوتلیں ضبط کی گئی ہیں اور 75 کلو ملاوٹ شدہ تیل ضبط کیا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ اس طرح کی مہم کا مقصد عوام میں اعتماد پیدا ہوتا ہے۔

a3w
a3w