حیدرآباد

منگوڈ نتائج کی اجرائی میں تاخیر پر جگدیش ریڈی برہم

جگدیش ریڈی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ اس خبر پر ردعمل ظاہر کرے کہ عہدیدار،کاونٹنگ سنٹر سے میڈیا کو اطلاعات پہنچارہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس نے منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی کے عمل میں تاخیر پربرہمی کااظہار کیا ہے۔وزیر بجلی جگدیش ریڈی نے مختلف راونڈس کی گنتی کے نتائج کی اجرائی میں تاخیر پر ناراضگی کااظہار کیا۔

انہوں نے نتائج کی اجرائی میں تاخیر کی شکایت کی اور عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ ہر راونڈ کی گنتی کے بعد نتائج جاری کریں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ اس خبر پر ردعمل ظاہر کرے کہ عہدیدار،کاونٹنگ سنٹر سے میڈیا کو اطلاعات پہنچارہے ہیں۔