تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں دوہرے قتل کی واردات

پولیس کے مطابق ضلع کے چنتل تانڈہ سے تعلق رکھنے والے ناگاراجو عرف بنی اور دیپکا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے جنہوں نے اپنے ارکان خاندان کی مرضی کے خلاف گھر سے بھاگ کر شادی کرلی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں دوہرے قتل کی واردات پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

پولیس کے مطابق ضلع کے چنتل تانڈہ سے تعلق رکھنے والے ناگاراجو عرف بنی اور دیپکا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے جنہوں نے اپنے ارکان خاندان کی مرضی کے خلاف گھر سے بھاگ کر شادی کرلی تھی۔

شادی کے دوماہ بعد ان میں اختلافات پیداہوگئے جس پر یہ دونوں پولیس اور اپنے ارکان خاندان کی موجودگی میں علحدہ ہوگئے۔

لڑکی سے علحدگی پر مایوسی کے عالم میں لڑکے نے کل شب اس کے مکان پہنچ کر لڑکی پر حملہ کی کوشش کی تاہم بیچ بچاو میں کی کوشش پر اس نے لڑکی کی ماں اور اس کی باپ پر بھی حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں لڑکی کی ماں سوگنا موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ باپ بی سرینو اور بھائی زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔

علاج کے دوران سرینو کی موت ہوگئی۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔