انٹرٹینمنٹسوشیل میڈیا

راکھی ساونت برقعہ پہن کر اپنی والدہ سے ملنے اسپتال پہنچی

راکھی ساونت نے شادی کے بعد برقع پہن لیا ہے۔ برقعہ میں راکھی ساونت کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جو کافی وائرل ہو رہا ہے۔ برقعہ پہن کر راکھی ساونت اپنے شوہر عادل کے ساتھ اسپتال میں اپنی بیمار ماں سے ملنے بھی گئی ہیں۔

نئی دہلی: راکھی ساونت نے حال ہی میں بوائے فرینڈ عادل درانی کے ساتھ شادی کی ہے۔ وہ ماضی میں عادل کے ساتھ کورٹ میرج کر چکی ہے۔ شادی کے بعد اب راکھی ساونت کا بالکل مختلف انداز دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جسے دیکھنے کے بعد سب حیران ہیں۔

متعلقہ خبریں
راکھی ساونت کو عدالت سے یکم/فروری تک عبوری راحت
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک

 راکھی ساونت نے شادی کے بعد برقع پہن لیا ہے۔ برقعہ میں راکھی ساونت کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جو کافی وائرل ہو رہا ہے۔ برقعہ پہن کر راکھی ساونت اپنے شوہر عادل کے ساتھ اسپتال میں اپنی بیمار ماں سے ملنے بھی گئی ہیں۔

https://www.instagram.com/reel/CnjuoKyjcSo/?utm_source=ig_web_copy_link

فوٹوگرافر وائرل بھیانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں راکھی ساونت سیاہ اور بھورے رنگ کے برقعہ میں نظر آ رہی ہیں۔ راکھی کے ساتھ ان کے شوہر عادل بھی نظر آرہے ہیں۔

راکھی ساونت اور عادل کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں انہوں نے عدالت میں عادل سے کورٹ میاریج کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ تاہم اس کے بعد یہ خبریں آئیں کہ عادل راکھی ساونت کے ساتھ شادی کو قبول نہیں کر رہے ہیں۔

راکھی ساونت نے خود اعتراف کیا کہ عادل ان کی شادی کو قبول نہیں کر رہے تھے، لیکن عادل نے بعد میں راکھی کے ساتھ اپنی شادی قبول کر لی۔ عادل نے راکھی ساونت کے ساتھ شادی کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پربھی شیئر کی۔

تصویر کو انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے عادل نے یہ بھی بتایاکہ وہ راکھی ساونت کے ساتھ اپنی شادی کے بارے میں اتنے دنوں تک خاموش کیوں تھے۔ عادل نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ : راکھی میں نے کبھی نہیں کہاکہ میں نے تم سے شادی نہیں کی۔ بس کچھ چیزیں سنبھالنی تھیں اس لئے چپ رہنا پڑا، راکھی ہمیں شادی شدہ زندگی مبارک ہو۔

a3w
a3w