جرائم و حادثات
گوداوری میں خوفناک سڑک حادثہ میں لاری اُلٹ گئی، 7 مزدور ہلاک
اس حادثہ میں 7مزدورہلاک اوردو شدید زخمی ہوگئے۔یہ لاری ایلوروضلع کی سمت جارہی تھی۔حادثہ اتناشدیدتھا کہ 6مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔اس حادثہ کے بعد لاری ڈرائیور فرارہوگیا۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 7افرادہلاک اوردیگر دوشدیدزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے چلکاواری پاکلاعلاقہ کے قریب کل شب اُس وقت پیش آیاجب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اوریہ لاری الٹ گئی۔
اس حادثہ میں 7مزدورہلاک اوردو شدید زخمی ہوگئے۔یہ لاری ایلوروضلع کی سمت جارہی تھی۔حادثہ اتناشدیدتھا کہ 6مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔اس حادثہ کے بعد لاری ڈرائیور فرارہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے مقامی افراد کی مدد سے راحت کام انجام دیئے اورلاری سے لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔