تلنگانہ

ڈاکٹر جی چنا ریڈی، نائب صدرنشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ مقرر

حکومت نے سابق وزیر ڈاکٹر جی چنا ریڈی کو تلنگانہ اسٹیٹ پلاننگ بورڈ کا وائس چیرمین بنایا ہے۔ یہ عہدہ، کابینی وزیر کے موقف کا رہے گا۔ جی او میں یہ بات بتائی گئی۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے ہفتہ کے روز کانگریس پارٹی کے سینئر قائد جی چنا ریڈی کو اسٹیٹ پلاننگ بورڈ کا نائب صدرنشین مقرر کیا ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے اس سلسلہ میں سرکاری احکام جاری کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
وجئے شانتی، انتخابی مہم ومنصوبہ بندی کمیٹی، کی چیف کوآرڈینٹر مقرر
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ کا نیا ایمبلم، حکومت کے اقدام پر تنازعہ

حکومت نے سابق وزیر ڈاکٹر جی چنا ریڈی کو تلنگانہ اسٹیٹ پلاننگ بورڈ کا وائس چیرمین بنایا ہے۔ یہ عہدہ، کابینی وزیر کے موقف کا رہے گا۔ جی او میں یہ بات بتائی گئی۔

چنا ریڈی، نے یونیورسٹی پر ٹانین ملایشیا سے زراعت میں (بائیو میٹری اور پلانٹ بریڈنگ) پی ایچ ڈی کی ہے۔ وہ، ایل ایل بی ہیں۔ ریڈی، 4بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ جی چنا ریڈی، متحدہ ر یاست اے پی میں دیہی ترقیات کے وزیر تھے 1977 میں یوتھ کانگریس میں شامل ہونے کے بعد سے انہوں نے پارٹی میں مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔

a3w
a3w