حیدرآباد

درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری

ڈاکٹر کوٹا نیلیما، درگاہ شریف پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے چادر اپنے سر پر رکھ کر درگاہ شریف میں عقیدت کے ساتھ حاضری دی بعد ازاں ان کے شوہر پون کھیرا نے چادر حاصل کرتے ہوئے مزار شریف تک پہنچ کر چادر اور گل کا نظرانہ پیش کیا۔

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی صنعت نگر انچارج ڈاکٹر کوٹا نیلیما اپنی یوم پیدائش کے موقع پر اپنے شوہر و قومی کانگرس لیڈر پون کھیرا کے ہمراہ نامپلی میں واقع درگاہ حضرات یوسفین اور شریفیں رحمۃ اللہ علیہ میں نہایت ہی عقید و حترام کے ساتھ حاضری دی اور تبرکات حاصل کیے۔

متعلقہ خبریں
سالگرہ تقریب میں پہنچ کر ہنگامہ آرائی، 4 زنخے گرفتار
مسلمان قابلِ احترام ہے: حج ہاؤس کے امام و خطیب مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ورزش صرف فٹنس نہیں بلکہ جسم و دماغ کی مکمل صحت کا ذریعہ ہے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
"اظہار رائے کی آزادی کا مطلب دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں”: جسٹس راما سبرامنین
بھارتیہ ودیا بھون میں انداز ہند مشاعرہ و کوی سملین کا کامیاب انعقاد، روزنامہ منصف کے غیر معمولی تعاون کی ستائش

حلقہ اسمبلی صنعت نگر کے سینئر کانگرس لیڈر شیخ غوث اور ابھیشیک اڈاپا کی جانب سے کی گئی تیاریوں کی ضمن میں، ڈاکٹر کوٹا نیلیما، درگاہ شریف پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے چادر اپنے سر پر رکھ کر درگاہ شریف میں عقیدت کے ساتھ حاضری دی بعد ازاں ان کے شوہر پون کھیرا نے چادر حاصل کرتے ہوئے مزار شریف تک پہنچ کر چادر اور گل کا نظرانہ پیش کیا۔

درگاہ یوسفین کے ذمہ داروں نے ڈاکٹر کوٹا نیلیما اور دیگر لیڈران کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا اور تبرکات سے نوازا۔ اس موقع پر مشائخین نے ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی لمبی عمر صحتیابی اور سیاسی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر کوٹا نیلیما نے کانگریس کے سینئر لیڈر شیخ غوث کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔