حیدرآباد

بوہرہ کمیونٹی میں ہر گھر میں حافظ قرآن بنانے کا ہدف اور معاشرہ ، تعلیم و صحت پر توجہ،ڈاکٹر الیاس نجمی

ڈاکٹر الیاس نجمی نے بتایا کہ آج کا دور آرٹیفیشیل انٹلیجنس کا دور ہے جس سے انسان کی یاد داشت متاثر ہوتی ہے ، ان میں صبر، برداشت کی صلاحیت میں ختم ہونے لگتی ہے ۔

حیدرآباد : داﺅدی بوہرہ فرقے کے روحانی پیشواڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین نے برادری میں ایک لاکھ افراد کو حفاظ قرآن بنانے کا ہدف رکھا ہے۔ یہ بات ڈاکٹر الیاس نجمی نے بتائی جو سیدنا کے قریبی عزیز ہیں اور ماہ رمضان المبارک میں حیدرآباد کے دورے پر ہیں ۔

متعلقہ خبریں
بین الاقوامی یومِ مادری زبان کے موقع پر ممتاز لسانی ماہرین کو اعزازات
گورنمنٹ جونیئر کالج چنچگوڑہ میں داخلوں سے متعلق طلبہ و طالبات کی رہنمائی
عیدالفطر سےقبل بی جے پی کامودی کٹس کاوزیرگجیندر سنگھ شیخاوت کےہاتھوں پوسٹر جاری۔
ڈی جے ایس کے زیرِ اہتمام رمضان اجتماع اور افطارِ عام، مغل پورہ میں انعقاد
کھوئے ہوئے وقار کی بحالی کیلئے قرآن فہمی اور سیرتِ نبویؐ کا عملی مطالعہ ناگزیر: ڈاکٹر محمد قطب الدین

مسجد محمدی ریڈہلز میں انجمن سیفی کے زیر اہتمام 23فروری کو منعقدہ ایک تقریب کے دوران مہمانوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ سیدنا کی یہ تمنا ہے کہ ہر گھر میں ایک حافظ قرآن ہو۔ ڈاکٹر الیاس نجمی نے بتایا کہ آج کا دور آرٹیفیشیل انٹلیجنس کا دور ہے جس سے انسان کی یاد داشت متاثر ہوتی ہے ، ان میں صبر، برداشت کی صلاحیت میں ختم ہونے لگتی ہے ۔

حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والوں کی یادداشت بھی سلامت رہتی ہے اور ان میں صبر اور قوت برداشت بھی برقرار رہتی ہے۔ ڈاکٹر الیاس نجمی نے بتایا کہ سیدنا کا یہ ایقان ہے کہ حافظ قرآن زندگی کے ہر شعبے میں نمایا ں کردار انجام دے سکتے ہیں ۔

 بوہرہ برادری میں تعلیم میں تخصیص نہیں یعنی دینی اور عصری تعلیم علیحدہ نہیں ہے۔ یہ کمیونٹی بلا سودی معاشرے پر مبنی اور تعلیم و صحت کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ اس موقع پر جناب زہیر عزی ، جناب عرفان حسین ، شبیر تاس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قبل ازین مصری قراءکرام نے فن قرائت کا مظاہرہ کیا۔ انجمن سیفی کی جانب سے پیر شبیر نقشبندی اور دیگر مہمانوں کو تہنیت پیش کی گئی۔