مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

سعودی حکومت نے مسافروں پر ایک اور نئی پابندی عائد کردی

ایئرلائنز انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی مسافر کے پاسپورٹ کی میعاد 6 ماہ سے کم ہو ان کو بورڈنگ سے انکار کردیا جائے۔ اس فیصلے کا اطلاق وزٹ ویزہ، بزنس ویزہ، ٹورٹس ویزہ سمیت تمام اقسام کے ویزوں پر ہوگا۔

ریاض: سعودی حکومت نے دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کردیں۔ سعودی ایوی ایشن کی جانب سے نئی سفری ہدایات سے تمام ائیر لائنز انتظامیہ اور ٹریول ایجنسیوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے جس کے تحت 6 ماہ سے کم مدت والے پاسپورٹ کے حامل مسافروں کو واپس بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں حج کے دوران 14 اردنی عازمین جاں بحق
حیدرآباد میں ٹراویل ایجنسیوں اور چٹ فنڈس کے دفاتر پرکڑی نظررکھنے کی ضرورت
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ

ایئرلائنز انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی مسافر کے پاسپورٹ کی میعاد 6 ماہ سے کم ہو تو ان کو بورڈنگ (جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دینے) سے انکار کردیا جائے۔ اس فیصلے کا اطلاق وزٹ ویزہ، بزنس ویزہ، ٹورسٹ ویزہ سمیت تمام اقسام کے ویزوں پر ہوگا۔

خیال رہے کہ شعبان کا چاند نظر آتے ہی دنیا بھر سے معتمرین سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں اور رمضان میں یہ تعداد کہیں زیادہ ہوجاتی ہے۔ اسی ماہ صرف ایک ہفتے کے دوران 55 لاکھ معتمرین نے مسجد نبوی میں حاضری دی۔

a3w
a3w