شمالی بھارت

ڈاکٹر موہن یادو مدھیہ پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ

ڈاکٹر موہن یادو مدھیہ پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ انہیں آج یہاں منعقدہ لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔

بھوپال: ڈاکٹر موہن یادو مدھیہ پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ انہیں آج یہاں منعقدہ لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ وہ ریاست کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر ہیں۔

دیگر پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یادو، اُجین ساؤتھ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہیں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی پسند مانا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موہن یادو کو مدھیہ پردیش کا اگلا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ بھوپال میں ریاستی بی جے پی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں لیا گیا۔ سابق وزیر راجندر شکلا اور سبکدوش ہونے والے وزیر خزانہ کو نائب وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے جبکہ سینئر بی جے پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کو مدھیہ پردیش اسمبلی کا اسپیکر مقرر کیا گیا ہے۔ 58 سالہ موہن یادو شیوراج سنگھ چوہان کی کابینہ میں اعلیٰ تعلیم کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں مرکزی وزیر بھوپیندر یادو کا قریبی بھی سمجھا جاتا ہے جو مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے انچارج تھے۔