ڈاکٹر مفضل سیف الدین جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نئے چانسلر
وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے ڈاکٹر سیف الدین کومبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر سیف الدین کی تعلیمات اوررہنمائی سے یونیورسٹی آگے بڑھے گی۔ یونیورسٹی کے ایک سینئر عہدیدارکے مطابق ڈاکٹر مفضل سیف الدین کے تقریباً دس لاکھ داؤدی بوہیرہ عقیدت مند ہیں۔
نئی دہلی: داؤدی بوہیرہ برادری کے مذہبی رہنما ڈاکٹرسیدنامفضل سیف الدین کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کا چانسلر مقرر کیاگیاہے۔پیرکو جامعہ کورٹ کے اجلاس میں چانسلر کی مخلوعہ جائیدادکیلئے ڈاکٹر مفضل سیف الدین کانام تجویزکیاگیا، جسے تمام اراکین نے متفقہ طورپرمنظورکرلیا۔
ڈاکٹر مفضل سیف الدین جامعہ کی سابق چانسلر ڈاکٹر نجمہ ہبۃ اللہ کی جگہ اگلے 5 سال تک یونیورسٹی کے چانسلر کے طورپرخدمات انجام دیں گے۔ جامعہ کی چانسلرکی حیثیت سے ڈاکٹر نجمہ ہبۃ اللہ کی میعاد2022میں مکمل ہوئی۔ جس کے بعد سے چانسلر کا عہدہ مخلوعہ تھا۔
وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے ڈاکٹر سیف الدین کومبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر سیف الدین کی تعلیمات اوررہنمائی سے یونیورسٹی آگے بڑھے گی۔ یونیورسٹی کے ایک سینئر عہدیدارکے مطابق ڈاکٹر مفضل سیف الدین کے تقریباً دس لاکھ داؤدی بوہیرہ عقیدت مند ہیں۔
داؤدی بوہیرہ برادری اسلام کی اسمعٰیلی شیعہ شاخ کا ایک ذیلی گروپ ہے۔ ڈاکٹر سیف الدین نے بے شمار ثقافتی، سماجی اوراقتصادی شعبوں میں کام کیاہے اوربنیادی طورپر بچوں کو تعلیم تک مساوی رسائی فراہم کرنے کیلئے جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے زرعی نظام کاتعارف بھی کرایا اورمقامی انفراسٹرکچر کوبہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔