مہاراشٹرا

ہندو زیادہ بچے پیداکریں، 2 بچے بھگوان کیلئے وقف کردیں:دھریندرشاستری

ہمارے باپ نے ہمیں دھام کوبھیج دیا۔ کئی سادھوؤں اور مذہبی رہنماؤں نے ہندوؤں کومشورہ دیاکہ وہ زیادہ بچے پیداکریں۔ دھریندرشاستری نے کہاکہ اگر ہندوزیادہ بچے نہیں پیداکریں گے توعنقریب اقلیت میں آجائیں گے کیونکہ مسلمانوں کی تعداد ان سے زیادہ ہوجائے گی۔

ممبئی: باگیشور دھام کے سربراہ دھریندرشاستری نے آج ایک اورتنازعہ کوہوادیتے ہوئے ہندوؤں کومشورہ دیاکہ وہ کم از کم تین تا چاربچے پیداکریں۔ شاستری نے اپنے آشرم میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دو بچوں کوملک کواوربھگوان رام کی خدمت کیلئے چھوڑدیاجاناچاہئے۔

 ٹی وی چیانل زی سلام کے مطابق دھریندرشاستری نے کہاکہ دوبچے کافی ہیں۔(بچے دوہی اچھے) تاہم ایک بچے کو بھگوان رام کی خدمت کے لئے وقف کردیاجاناچاہئے۔ اسے بچپن سے ہی ملک و قوم کی خدمت کی تعلیم دینی چاہئے۔ اس نے کہاکہ ہم بھی صرف دو بھائی تھے۔

 ہمارے باپ نے ہمیں دھام کوبھیج دیا۔ کئی سادھوؤں اور مذہبی رہنماؤں نے ہندوؤں کومشورہ دیاکہ وہ زیادہ بچے پیداکریں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہندوزیادہ بچے نہیں پیداکریں گے توعنقریب اقلیت میں آجائیں گے کیونکہ مسلمانوں کی تعداد ان سے زیادہ ہوجائے گی۔

 بہرحال مرکزی حکومت کے اعداد وشمارسے ظاہر ہوتاہے کہ ملک میں آبادی میں اضافہ کافی حدتک کنٹرول میں ہے۔ مرکزی وزیرمنسکھ منڈاویہ نے گذشتہ سال ایک بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہاتھاکہ خاندانی منصوبہ بندی اوربہتر نگہداشت صحت نے آبادی میں استحکام کویقینی بنایاہے۔

 انہوں نے کہاتھاکہ مجموعی شرح افزائش گھٹ کر دو فیصد ہوگئی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتاہے کہ خاندانی منصوبہ بندی مشن کامیابی کی سمت گامزن ہے۔