شمالی بھارت

یکساں سیول کوڈ مسودہ، چیف منسٹر اتراکھنڈ کو پیش

یکساں سیول کوڈ(یو سی سی) کا مسودہ تیار کرنے کے لئے کابینی کمیٹی نے جمعہ کے دن چیف منسٹر اتراکھنڈ پشکر سنگھ دھامی کو دہرادون میں اپنی رپورٹ پیش کردی۔

دہرادون: یکساں سیول کوڈ(یو سی سی) کا مسودہ تیار کرنے کے لئے کابینی کمیٹی نے جمعہ کے دن چیف منسٹر اتراکھنڈ پشکر سنگھ دھامی کو دہرادون میں اپنی رپورٹ پیش کردی۔

متعلقہ خبریں
آپسی تنازعات کے حل کیلئے دارالقضاء سے رجوع ہونے کا مشورہ: مولانا جعفر پاشاہ
یکساں سیول کوڈ کو زبردستی مسلط نہیں کیا جاسکتا: مولانا محب اللہ ندوی
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی
سی اے اے اور این آر سی قانون سے لاعلمی کے سبب عوام میں خوف وہراس
حکومت کچھ خطرناک قوانین لارہی ہے: جائیدادوں کی بذریعہ زبانی ہبہ تقسیم کردیجئے

سپریم کورٹ کی ریٹائرڈ جج رنجنا پرکاش دیسائی کی زیرقیادت 5 رکنی کمیٹی نے یکساں سیول کوڈ کا مسودہ چیف منسٹر کو سونپ دیا۔ مسودہ ملنے کے فوری بعد چیف منسٹر دھامی نے کہا کہ یہ 2022 کے اسمبلی الیکشن سے قبل ریاستی عوام سے کئے گئے وعدہ کی تکمیل کی سمت ایک اور قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل دوسری میعاد کے لئے عوام کا خط ِ اعتماد ملنے کے بعد ان کی کابینہ نے یو سی سی ڈرافٹ بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے سماج کے مختلف طبقات بشمول قبائلیوں سے جامع بات چیت کی اب ہمیں یو سی سی مسودہ مل گیا ہے۔

ہم اس کا جائزہ لیں گے اور ریاستی اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل اس پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مسودہ پر تبادلہ خیال کے لئے ہفتہ کے دن ریاستی کابینہ کی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔

5 رکنی کمیٹی نے چیف منسٹر کی سرکاری قیام گاہ جاکر یو سی سی مسودہ سونپا۔ کمیٹی میں جسٹس دیسائی کے علاوہ سابق چیف جسٹس سکم ہائی کورٹ پرمود کوہلی‘ سماجی کارکن منو گؤر‘ سابق چیف سکریٹری اتراکھنڈ شتروگھن سنگھ اور وائس چانسلردون یونیورسٹی سریکھا ڈانگوال شامل ہیں۔

یو سی سی قانون منظور کرنے کے لئے 5 تا 8 فروری اتراکھنڈ اسمبلی کا 4 روزہ خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ یکساں سیول کوڈ لاگو ہوجائے تو اتراکھنڈ‘ ملک کی آزادی کے بعد یہ قانون نافذ کرنے والی پہلی ریاست بن جائے گی۔ پرتگالیوں کے دور میں گوا میں یہ لاگو تھا۔

a3w
a3w