بھگوا جماعت کے ایم ایل ایز کی چار مینار مندر میں پوجا
انہوں نے پارٹی اراکین اسمبلی کو ایوان میں عوامی مسائل اٹھاتے ہوئے ان کا حل دریافت کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مشورہ دیا۔ بعدازاں بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے چارمینار کے قریب واقع بھاگیہ لکشمی مندر پہنچ کر خصوصی پوجا کی۔
حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ جی کشن ریڈی نے پارٹی دفتر میں بھگوا جماعت کے نو منتخب اراکین اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔
کشن ریڈی نے ریاست میں انتخابات کے بعد تازہ ترین سیاسی صورتحال، کانگریس حکومت کی تشکیل، بی آر ایس کی کارکردگی اور بی جے پی کی شکست کی وجوہاٹ، اسمبلی میں بی جے پی کی جانب سے اختیار کئے جانے والے رول پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے پارٹی اراکین اسمبلی کو ایوان میں عوامی مسائل اٹھاتے ہوئے ان کا حل دریافت کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مشورہ دیا۔ بعدازاں بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے چارمینار کے قریب واقع بھاگیہ لکشمی مندر پہنچ کر خصوصی پوجا کی۔
وہاں سے یہ ارکان راج بھون گئے اور گورنر سے ملاقات کی کوشش کی تاہم گورنر کی غیر موجودگی میں گورنر کے سکریٹری سریندر موہن سے ملاقات کرتے ہوئے اکبر الدین اویسی کو عبوری اسپیکر بنانے کے فیصلہ کے خلاف تحریری شکایت کی۔
بی جے پی قائدین نے کہاکہ اکبر الدین اویسی ایوان کے سینئر ترین رکن نہیں ہیں۔ اس کے باوجود انہیں عبوری اسپیکر بنانا قواعد ار روایات کے خلاف ہے۔ اسی لئے بی جے پی تقریب حلف برداری سے دور رہی ہے۔بی جے پی قائدین نے کہا کہ مجلس رضا کاروں کی جماعت ہے۔ رضا کاروں کی تلنگانہ میں مبینہ ظلم وزیادتی سے سکریٹری ٹو گورنر کو واقف کرایا۔