مشرق وسطیٰ

دبئی میں ڈرائیورس کو سخت وارننگ دے دی گئی

موسم کی وجہ سے ٹائر کا ربڑ نرم ہوسکتا ہے جس سے اس کے پنکچر ہونے اور پھٹنے کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے، ٹائر مسلسل گرم رہنے کے باعث اس کی حالت خراب ہوجاتی ہے اور ان میں دراڑیں اور پھٹنے کا زیادہ خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔

دبئی: خلیجی ممالک ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گرم موسم کے حوالے سے دبئی میں ڈرائیورز کو وارننگ جاری کردی گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرم موسم میں گاڑیوں کے ٹائر پھٹنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں، جبکہ ان دنوں دبئی اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
دوسری پارٹیوں میں شامل ہونے والے بی آر ایس قائدین کو انتباہ
رام مندرٹرسٹ کے نام پر چندہ جمع کرنے والوں سے ہوشیار رہیں: وی ایچ پی
میڈیکل و پان شاپس مالکان کو انتباہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ گرم موسم کی وجہ سے ٹائر کا ربڑ نرم ہوسکتا ہے جس سے اس کے پنکچر ہونے اور پھٹنے کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے، ٹائر مسلسل گرم رہنے کے باعث اس کی حالت خراب ہوجاتی ہے اور ان میں دراڑیں اور پھٹنے کا زیادہ خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق گرم موسم میں خاص طور پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے تاکہ حادثات اور پریشانی سے محفوظ رہا جاسکے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث یو اے ای میں عمرے کے پیکج کی قیمت میں 25 فیصد کمی کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں بہت سے لوگ شدید گرمی کے باعث عمرے کا پروگرام ستمبر تک ملتوی کرنے کا ارادہ کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں زائرین کی تعداد کم ہونے کے باعث عمرہ پیکجز تقریباً 25 فیصد سستے کردیے گئے ہیں۔

سرد موسم کے مقابلے میں اس وقت عمرہ پیکج 25 فیصد تک سستے ہیں۔ طلب کم ہونے کے باعث عمرہ پیکج غیر معمولی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ پیش کیے جارہے ہیں۔

a3w
a3w