تلنگانہ

فلیکسی لگانے کے مسئلہ پر بی آرایس اور کانگریس کارکنوں میں جھگڑا

اس واقعہ کے نتیجہ میں بھوپال پلی امبیڈکر چوراہے پر صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑویاترا میں کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ کانگریس کارکنوں کی جانب سے لگائی گئی فلیکسی پر ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے کارکنوں نے شدید اعتراض کیااور رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔

اس مسئلہ پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں بحث وتکرارہوگئی جس نے جھگڑے کی شکل اختیارکرلی۔

اس واقعہ کے نتیجہ میں بھوپال پلی امبیڈکر چوراہے پر صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ اپوزیشن کانگریس کے کارکنوں نے بی آرایس کارکنوں کے رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے جذبات کو سرد کیا اور صورتحال کو قابومیں کیا۔