ڈرائیور نے تین پہیوں پر جے سی بی چلا کر حیران کر دیا۔ ویڈیو وائرل
جے سی بی مشین انڈیا میں ویسے ہی مشہور ہے اور اسے دیکھتے ہی لوگ جمع ہو جاتے ہیں۔ اب یہ نیا کمال دیکھ کر ایک بار پھر جے سی بی خبروں کی زینت بن گئی ہے۔
نئی دہلی: ایک ہیوی ڈرائیور کی حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ صرف تین پہیوں پر جے سی بی مشین چلاتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس انوکھے جُگاڑ کو دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے اور کئی افراد نے تو سر پکڑ لیا کہ آخر یہ کیسے ممکن ہوا!
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جے سی بی کے ایک پہیہ کی غیر موجودگی کے باوجود ڈرائیور مشین کو بڑی مہارت سے تیزی کے ساتھ چلا رہا ہے۔ عموماً JCB جیسی بھاری مشین کو متوازن چلانے کے لئے چاروں پہیوں کا ہونا ضروری ہوتا ہے مگر اس ڈرائیور نے تین پہیوں پر ہی مشین کو ایسی چالاکی سے کنٹرول کیا کہ دیکھنے والے حیرت میں پڑگئے۔
ہندوستان میں جُگاڑ کا کلچر بہت عام ہے اور اکثر لوگ ایسے ایسے طریقہ نکالتے ہیں کہ ٹیکنالوجی بھی شرما جائے۔ اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے اس شخص نے جے سی بی کو تین پہیوں پر چلا کر نہ صرف اپنی مہارت کا ثبوت دیا بلکہ ایک نیا کارنامہ انجام دے دیا۔
साइंस को चुनौती देता एक भारतीय JCB ड्राइवर 🔥🔥pic.twitter.com/8jW0x95d1Y
— Vishal JyotiDev Agarwal 🇮🇳 (@JyotiDevSpeaks) July 16, 2025
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔ کسی نے کہا کہ ’’بھائی نے فزکس کی بھی دھجیاں اڑا دیں‘‘ تو کوئی بولا کہ ’’یہی ہے اصلی انڈین جُگاڑ‘‘۔
واضح رہے کہ جے سی بی مشین انڈیا میں ویسے ہی مشہور ہے اور اسے دیکھتے ہی لوگ جمع ہو جاتے ہیں۔ اب یہ نیا کمال دیکھ کر ایک بار پھر جے سی بی خبروں کی زینت بن گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھاری مشینوں کو اس طرح غیر متوازن حالت میں چلانا خطرناک بھی ہو سکتا ہے، مگر اس ویڈیو میں ڈرائیور کی مہارت اور اعتماد واقعی حیران کن ہے۔