تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے اسپتال میں چھت سے پنکھا گرنے سے نوزائیدہ بچی زخمی

تفصیلات کے مطابق، دو روز قبل کوڈوگڈا گاؤں کی ایک حاملہ خاتون پائل کو زچگی کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں اس نے ایک بچی کو جنم دیا۔ زچگی کے بعد ماں اور بچی دو دن سے اسپتال میں ہی زیرِ نگرانی تھیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے عادل آباد ضلع کے بازار ہتنور پرائمری ہیلت سنٹر (پی ایچ سی) میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اتفاقی طور پر چھت سے پنکھا گرنے کے سبب ایک نوزائیدہ بچی زخمی ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
نوجوانوں میں قیادت کی تربیت ناگزیر: تلنگانہ جاگروتی کا ریاست گیر سیاسی تربیتی پروگرام


تفصیلات کے مطابق، دو روز قبل کوڈوگڈا گاؤں کی ایک حاملہ خاتون پائل کو زچگی کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں اس نے ایک بچی کو جنم دیا۔ زچگی کے بعد ماں اور بچی دو دن سے اسپتال میں ہی زیرِ نگرانی تھیں۔


اتوار کی صبح اچانک کمرے کی چھت سے پنکھا گر پڑا جو نوزائیدہ کے قریب گرا۔ خوش قسمتی سے پنکھا بچی پر براہِ راست نہیں گرا تاہم وہ معمولی زخمی ہو گئی۔ ارکان خاندان نے فوری طور پر 108 ایمبولینس کے ذریعہ نوزائیدہ کو بہتر علاج کے لیے عادل آباد کے رِمس اسپتال منتقل کیا۔


اس واقعہ کے بعد اسپتال کی حالت اور بنیادی سہولیات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ عوام نے اسپتال انتظامیہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سہولیات کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔