حیدرآباد: وہ وقت آ گیا ہے جس کا تلنگانہ کے لاکھوں لوگ بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ تلنگانہ ڈی ایس سی 2023 کا اعلامیہ (نوٹیفکیشن) جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی 5,089 جائیدادوں پر تقررات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق درخواست داخل کرنے کا عمل 20 ستمبر سے شروع ہوگا۔ امیدوار 21 اکتوبر تک درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ امتحانات 20 سے 30 نومبر تک منعقد ہوں گے۔
محکمہ اسکولی تعلیم نے ریاست بھر کے سرکاری اور لوکل باڈی سکولوں میں 5089 اسکول اسسٹنٹ، سیکنڈری گریڈ ٹیچرز، لینگویج پنڈت، فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے ایک ٹی ایس ٹی آر ٹی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
آن لائن درخواستیں 20 ستمبر داخل کی جاسکتی ہیں جبکہ 21 اکتوبر اس کی آخری تاریخ ہوگی۔ یہ امتحان 20 سے 30 نومبر تک آن لائن منعقد کیا جائے گا۔
امتحانات حیدرآباد، رنگاریڈی، میدک، سنگاریڈی، محبوب نگر، نلگنڈہ، نظام آباد، عادل آباد، کریم نگر، ورنگل اور کھمم میں منعقد ہوں گے۔
جملہ 5089 جائیدادوں میں اسکول اسسٹنٹ کی 1739، لینگویج پنڈت کی 611، فزیکل ایجوکیشن ٹیچر کی 164 اور سیکنڈری گریڈ ٹیچرَ کی 2575 جائیدادیں شامل ہیں۔
امیدواروں کا بی ایڈ، ڈی ایڈ یا بی پی ایڈ کامیاب ہونا لازمی ہے۔ عمر 18 تا 44 برس کے درمیان ہو۔ درخواستیں صرف آن لائن قبول کی جائیں گی۔ تحریری امتحان کمپیوٹر بیسڈ موڈ میں لیا جائے گا۔
درخواست داخل کرنے کی فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ 20 ستمبر سے درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 اکتوبر ہوگی۔ آن لائن تحریری امتحان 20 سے 30 نومبر منعقد ہوں گے۔
دیگر تفصیلات اور مکمل اعلامیہ کے لئے ویب سائٹ https://schooledu.telangana.gov.in وزٹ کریں۔