تعلیم و روزگار

ڈی ایس سی اور دیگر امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اعلان کیا کہ ڈی ایس سی، ٹی جی پی ایس سی گروپ 1، گروپ 2 اور گروپ 3 کے عہدوں پر تقررات کے امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اعلان کیا کہ ڈی ایس سی، ٹی جی پی ایس سی گروپ 1، گروپ 2 اور گروپ 3 کے عہدوں پر تقررات کے امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
ڈی سرینواس کا تعزیتی اجلاس۔ چیف منسٹر مدعو
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
یوم تاسیس تلنگانہ تقریب میں کے سی آر مدعو
تلنگانہ کابینہ کا اجلاس
تمام مستحق صحافیوں کو امکنہ اراضی فراہم کرنے چیف منسٹر کا تیقن

انہوں نے کہا کہ کچھ ’مفادات پرست‘ امتحانات کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حکومت طلباء اور بے روزگاروں کی مدد کے لیے آگے قدم بڑھا یگی۔ انہوں نے کہا جو تین افراد بھوک ہڑتال کر رہے ہیں ان میں سے ایک بھی امتحان تحریر نہیں کریگا۔

چیف منسٹر نے کہا ایک کوچنگ سنٹر کا مالک امتحان ملتوی کرانے کے لیے بھوک ہڑتال پر ہے۔ جب میں نے اس سے پوچھا کہ وہ کون سا امتحان لکھ رہے ہیں تو اس نے کہا کہ اس کا ایک کوچنگ سنٹر ہے اور اگر وہ ڈی ایس سی کو دو ماہ تک ملتوی کردیتے ہیں تو وہ 100 کروڑ روپے کا منافع کمائے گا۔

میں نے اس آدمی کے بارے میں پوچھا جو ہماری پارٹی میں تھا (بکا جڈسن) جو بھوک ہڑتال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بھوک ہڑتال پر ہوں کیونکہ میں نے انہیں کوئی عہدہ نہیں دیا۔ ایک اور آدمی (موتی لال نائک) جسے میں جانتا ہوں، گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

میں جاننا چاہونگا کہ وہ کونسا امتحان لکھ رہا ہے؟ جہاں تک مجھے معلوم ہے اس نے کوئی امتحان نہیں دیا۔ چیف منسٹر نے کہا احتجاج کریں گے تو شہرت ملے گی۔ اس نظریہ پر ان تینوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ان کی حکومت بے روزگاروں کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

a3w
a3w