جموں و کشمیر

جموں کشمیر: خاتون نے ایمبولنس میں بچے کو دیا جنم

شاہینہ کوایمبولنس کے ذریعہ رام بن ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ٹریفک جام کے باعث ایمبولنس پھنس کررہ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہنے کے باعث خاتون نے ایمبولنس میں ہی بچے کو جنم دیا۔

جموں: سری نگر جموں شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کی خاطرہفتے کے روز بند رہنے کے بیچ خاتون نے ایمبولنس میں بچے کو جنم دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سری نگر جموں شاہراہ پر ہفتے کے روز مہد کے مقام پر چٹانیں کھسک آنے کے باعث شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ شاہینہ ساکن دھرم سنگلاڑن گول جو کہ دردزہ میں مبتلا تھی کو ایمبولنس کے ذریعے رام بن ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ٹریفک جام کے باعث ایمبولنس پھنس کررہ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہنے کے باعث خاتون نے ایمبولنس میں ہی بچے کو جنم دیا۔