چیف منسٹر کی تقریر کے دوران ڈی ایس سی اردو میڈیم امیدواروں کا احتجاج (ویڈیو)
ڈی ایس سی 2024ء کے اردو میڈیم کے امیدواروں نے آج رویندرا بھارتی میں ایک پروگرام کے دوران جس میں چیف منسٹر ریونت ریڈی شریک تھے احتجاج کیا۔
حیدرآباد (منصف نیوزبیورو) ڈی ایس سی 2024ء کے اردو میڈیم کے امیدواروں نے آج رویندرا بھارتی میں ایک پروگرام کے دوران جس میں چیف منسٹر ریونت ریڈی شریک تھے احتجاج کیا۔
انہوں نے اردو اسکولوں میں روسٹر سسٹم کے تحت محفوظ جائیدادوں کو عام زمرہ میں تبدیل اور ان جائیدادوں پر تقررات کرنے کا مطالبہ کیا۔ خاتون امیدوار پلے کارڈ تھامے ہوئی تھیں۔
بعض امیدواروں نے چیف منسٹر کے سامنے کھڑے ہوکر اردو میڈیم اسکولوں میں اساتذہ کے تقررات سے متعلق بیان نہ دینے پر برہمی کااظہار کیا۔
جس پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے احتجاجیوں کو اپنی نشستوں پر واپس جانے کا مشورہ دیا۔
آج تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے رویندرا بھارتی میں یوم اقلیتی تعلیم و یوم اقلیتی بہبود اور تقریب تقسیم ایوارڈ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس دوران ڈی ایس سی 2024ء کے امیدوار چیف منسٹر اور دیگر قائدین کے تقاریر کے دوران پلے کارڈ بتاتے رہے تھے۔ وہاں موجود خاتون پولیس عملے نے برقعہ پوش احتجاجی خواتین کو وہاں سے ہٹادیا۔