مشرق وسطیٰ

غیر ملکی مسافروں کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق دبئی انتظامیہ کا ردعمل

سوشل میڈیا پر جاری خبر میں بتایا گیا تھا کہ دبئی امیگریشن کی جانب سے زائد المعیاد قیام کی پالیسی تبدیل کردی گئی ہے، کوئی بھی غیر ملکی مسافر 5 دن سے زیادہ اگر رہ رہا ہوگا تو اسے مستقل طور پر مفرور قرار دے دیا جائے گا۔

دبئی: دبئی میں غیر ملکیوں کے زائد المعیاد قیام سے متعلق خبر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، جس پر دبئی کی انتظامیہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے حقیقت بیان کردی۔

متعلقہ خبریں
دبئی میں گداگروں کے خلاف مہم، پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ اور جیل کی سزا
نقلی پاسپورٹ اسکام کی تحقیقات میں تیزی،بیرونی ممالک گئے92 افراد کے خلاف لک آوٹ نوٹس
مرکز کے تعاون سے میگا جاب میلہ: کشن ریڈی
یوم خواتین پردنیا بھر میں ”عورت مارچ“ کا انعقاد
ثانیہ مرزا کے شاندار کیریر کے اختتام پر ستائشوں کی بوچھاڑ

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی امیگریشن کے حوالے سے خبر پر دبئی انتظامیہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے رہائش اور خارجہ افئیرز (جی ڈی آر ایف اے) دبئی کی جانب سے امیگریشن سے منسلک زائد المعیاد قیام کی خبر کی تردید کی گئی ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری خبر میں بتایا گیا تھا کہ دبئی امیگریشن کی جانب سے زائد المعیاد قیام کی پالیسی تبدیل کردی گئی ہے، کوئی بھی غیر ملکی مسافر 5 دن سے زیادہ اگر رہ رہا ہوگا تو اسے مستقل طور پر مفرور قرار دے دیا جائے گا۔

پوسٹ کی گئی خبر میں مزید بتایا گیا کہ ان مسافروں کے نام بلیک لسٹ میں شامل کیے جائیں گے، جبکہ انہیں ورک ویزا سے بھی نکال دیا جائے گا اور ڈی پورٹ ہونے کے ساتھ زندگی بھر کے لیے ملک میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔

بعد ازاں اس پوسٹ کی حقیقت اس وقت سامنے آئی، جب اس میں الفاظ کی سنگین غلطیاں سامنے آئیں، ایک پوسٹ میں ٹریول ایجنٹس کو بھی مخاطب کیا گیا تھا تاکہ وہ اپنے کسٹمرز کو اس نئی پالیسی سے متعلق آگاہ کر سکیں۔

تاہم ان جعلی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ڈی جی آر ایف اے نے اس کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ ایسا کوئی بھی اقدام ہماری پالیسی کا حصہ نہیں ہے۔

a3w
a3w