تعلیم و روزگار

مرکز کے تعاون سے میگا جاب میلہ: کشن ریڈی

مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کے تعاون و اشتراک سے وہ3اور 4 جون کو میگا جاب میلہ منعقد کررہے ہیں۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کے تعاون و اشتراک سے وہ3اور 4 جون کو میگا جاب میلہ منعقد کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کشن ریڈی، مرکز سے فنڈس لانے میں ناکام
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
تلنگانہ میں 850 کروڑ مالیتی روڈ پروجیکٹس منظور:گڈکری
بی آر ایس۔ بی ایس پی اتحاد پارٹیوں کی مرضی: کشن ریڈی
وزیر اعظم مودی کی دو روزہ دورے پر تلنگانہ آمد

انہوں نے کہا کہ ملک کو باصلاحیت اور مہارتوں کے حامل نوجوانوں کی ضرورت ہے اور بیرونی ممالک میں بھی ہندوستان کے باہنر نوجوانوں کا تقرر کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے جبکہ شمال مشرقی ریاستوں میں روزگار کے موقع بہتر ہیں۔ جمعہ کے روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ جموں وکشمیر کے شہر سری نگر میں مختلف قسم کی فوڈ پراسسنگ یونٹس آرہے ہیں تاہم سری نگر کے نوجوانوں میں مہارتوں کی کمی ہے، ان مقامی نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی وقت پتھر برسانے والے ان نوجوانوں کو حکومت نے انہیں تعلیم اور باہنر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم ان نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ماہربناتے ہوئے انہیں روزگار دینا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت مرکز کی بی جے پی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے جموں وکشمیر کی ترقی کے فیصد میں اضافہ ہوا ہے۔

برانڈڈ شورومس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ سری نگر کے نوجوانوں کیلئے مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جاب میلہ میں 220 خانگی ادارے شامل ہوں گے۔ اس دو روزہ جاب میلہ میں شرکت کے خواہش مندنوجوانوں کو پہلے اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا۔

کمپنیوں کی جانب سے منتخب نہ کئے جانے والے نوجوانوں کو مرکزی حکومت، پیشہ وارانہ مہارتوں کی تربیت فراہم کرے گی۔ ساتویں جماعت سے پی ایچ ڈی تک کے امیدوار اس جاب میلہ میں شرکت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔

a3w
a3w