مشرق وسطیٰ

دبئی میں گداگروں کے خلاف مہم، پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ اور جیل کی سزا

دبئی پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے شہریوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ بھکاریوں کو بھیک نہ دیں

دبئی: دبئی پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے شہریوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ بھکاریوں کو بھیک نہ دیں اور گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں، عوام‘آن لائن بھکاریوں ’سے بھی ہوشیار رہیں۔

متعلقہ خبریں
یوم خواتین پردنیا بھر میں ”عورت مارچ“ کا انعقاد
جیل سے ہیمنت سورین کا پیام
اپوزیشن قائدین کو جیل میں ڈال دینا مودی کی گارنٹی: ممتا بنرجی
کمسن لڑکے کے ساتھ غیر فطری عمل کا واقعہ، مجرم کو 20 سال جیل کی سزاء اور جرمانہ
سابق رکن پارلیمنٹ دھننجئے سنگھ کو اغوا کیس میں 7 سال جیل

واضح رہے کہ رمضان سے پہلے قبل ہی دبئی میں بھیک مانگنے والوں کو وارننگ جاری کردی گئی تھی، پولیس نے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ پکڑے جانے والے بھکاریوں کو بھاری سزا بھگتنی پڑسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس نے دوٹوک کہہ دیا ہے کہ بھکاریوں کو پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ اور جیل کی سزا بھگتنی پڑ سکتی ہے۔

دبئی حکام کا کہنا ہے بھیک مانگنے و الوں کو کم از کم 5 ہزار درہم جرمانہ اور 3 ماہ تک قید کی سزا ہوگی۔جبکہ بیرون ملک سے لوگوں کو بلا کر بھیک مانگنے والوں کو ایک لاکھ درہم تک جرمانہ اور 6 ماہ کی سزا ہوسکتی ہے۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے محکمہ بھیک مانگنے کے رواج کو روکنے کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے، گزشتہ چار سالوں میں 1700 سے زیادہ بھکاریوں کوحراست میں لیا جاچکا ہے۔

a3w
a3w