سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ
دُبئی میں 2026 تک اُڑنے والی ٹیکسیوں کا منصوبہ
متحدہ عرب امارات کا تجارتی دارالحکومت دُبئی پھر سے اڑنے والی ٹیکسیاں متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ ان کا آغاز 2026 میں ہوگا۔

دُبئی: متحدہ عرب امارات کا تجارتی دارالحکومت دُبئی پھر سے اڑنے والی ٹیکسیاں متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ ان کا آغاز 2026 میں ہوگا۔
سال 2017 سے دُبئی فلائنگ ٹیکسیاں شروع کرنے کا وعدہ کرتا آیا ہے۔ اس شہر میں دنیا کی بلندترین عمارت موجود ہے۔ اس کے علاوہ فن ِ تعمیر کے کئی شاہکار بھی یہاں موجود ہیں۔
دُبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے اتوار کے دن ٹویٹر پر فلائنگ ٹیکسی پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔
پروموشنل ویڈیو میں 6 پنکھوں والی فلائنگ ٹیکسی دکھائی گئی جسے سانتاکروز‘ کیلیفورنیا کی جوبی ایوی ایشن نے تیار کیا ہے۔