دہلی

اڈانی تنازعہ، ماہرین کی کمیٹی قائم کرنے پر مرکز آمادہ

سپریم کورٹ کو پیر کے دن بتایا گیا کہ مرکز کو اسٹاک مارکٹ کے لئے ریگولیٹری میکانزم کو مستحکم کرنے ڈومین ماہرین کی کمیٹی قائم کرنے کی تجویز پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ کو پیر کے دن بتایا گیا کہ مرکز کو اسٹاک مارکٹ کے لئے ریگولیٹری میکانزم کو مستحکم کرنے ڈومین ماہرین کی کمیٹی قائم کرنے کی تجویز پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس اڈانی معاملے پر ایکسپوز ریالیوں کا انعقاد کرے گی
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
الیکشن کمشنرس کے تقرر پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار
مولانا کلیم صدیقی پر کیس کی سماعت میں تاخیر کا الزام
تین طلاق قانون کے جواز کو چالینج، سپریم کورٹ میں تازہ درخواست

سپریم کورٹ ہنڈن برگ رپورٹ کے بعد اڈانی اسٹاکس میں گراوٹ سے متعلق درخواستوں کی سماعت کررہی ہے۔

مرکزی حکومت نے تاہم چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ سے کہا کہ وہ مہربند لفافہ میں ڈومین ماہرین کے نام اور کمیٹی کے دائرہ اختیار کی تفصیل دینا چاہتی ہے۔

سپریم کورٹ نے اب مفادِ عامہ کی 2 درخواستوں کی سماعت جمعہ کو مقرر کی۔