تلنگانہ

بی آرایس کے 10 سالہ دور میں کرپشن،بے روزگاروں کی زندگیوں میں اندھیرا رہا:ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے کہاکہ وزیراعلی چندرشیکھرراو نے 9سالوں میں 6لاکھ کروڑروپئے کا قرض حاصل کیا۔ وزیراعلی کا بیٹا کہہ رہا ہے کہ ان کے والد 100روپئے کی نوٹ کی طرح ہیں جبکہ وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے والد نقلی ووٹ ہے۔

حیدرآباد: صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے دس سال کے دور حکومت میں کرپشن اور استحصال کا راج رہا اور بے روزگاروں کی زندگیوں میں اندھیرا چھایا ہوا ہے۔ انتخابی مہم کے ایک حصہ کے طور پر ریونت ریڈی نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے ساتھ متحدہ نلگنڈہ ضلع کا دورہ کیا۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی سے ہی تلنگانہ کی ترقی ممکن:وجئے شانتی
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
ووٹوں کی گنتی کے دوران پارٹی امیدوار چوکس رہیں۔ چیف منسٹر کی ہدایت
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری

انہوں نے نکیریکل، تنگاترتی اور آلیرحلقوں میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30لاکھ بے روزگارنوجوانوں کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے جس کے نتیجہ میں یہ نوجوان لڑکے اورلڑکیاں خودکشی کررہے ہیں۔خودکشی کرنے پر ان پر نامناسب الزامات لگاتے ہوئے ان کی توہین حکومت کی جانب سے کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی چندرشیکھرراو نے 9سالوں میں 6لاکھ کروڑروپئے کا قرض حاصل کیا۔ وزیراعلی کا بیٹا کہہ رہا ہے کہ ان کے والد 100روپئے کی نوٹ کی طرح ہیں جبکہ وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے والد نقلی ووٹ ہے۔

انہوں نے ریاست میں دس ہزارایکڑ اراضی پر قبضہ کا الزام لگایا لگایا اور کہا کہ وزیراعلی کو چرلہ پلی جیل بھیجاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ نلگنڈہ ضلع میں کہیں بھی بی آرایس کا جھنڈانہ لہرانے پائے۔

ریونت ریڈی نے کہا کہ متحدہ نلگنڈہ ضلع میں کانگریس 12 میں سے 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔اس موقع پر یادگیری گٹہ میونسپل چیرپرسن سدھا مہیندر نے آلیر کے جلسہ میں ریونت اور کومٹ ریڈی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

a3w
a3w