بھارت

جنگ ہندوستان کی آخری ترجیح: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان ہمیشہ سے ہی جنگ کو آخری ترجیح دے رہا ہے، لیکن ملک کی مسلح افواج اتنی طاقتور اور فوجی حکمت ِ عملی کی حامل ہیں کہ ملک پر بری نظر ڈالنے والوں کو منہ توڑ جواب دے سکتی ہیں۔

کارگل: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان ہمیشہ سے ہی جنگ کو آخری ترجیح دے رہا ہے، لیکن ملک کی مسلح افواج اتنی طاقتور اور فوجی حکمت ِ عملی کی حامل ہیں کہ ملک پر بری نظر ڈالنے والوں کو منہ توڑ جواب دے سکتی ہیں۔

دیوالی کے موقع پر یہاں مسلح افواج کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یہ بھی یاد دلایا کہ انھوں نے اس سرحدی علاقہ کا دورہ 1999ء میں کارگل جنگ میں دہشت گردی کو ہندوستانی فوج کے کچل دینے کے بعد بھی کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایک بھی جنگ ایسی نہیں لڑی گئی جس میں کارگل کی فتح کا پرچم نہیں لہرایا گیا اور کہا کہ دیوالی کا تہوار دہشت گردی کو ختم کرنے کی تقریب ہے۔ مودی نے کہا کہ انہوں نے جنگ ِ کارگل کو بہت قریب سے دیکھا۔ یہ ان کا فرض تھا کہ کارگل کا دورہ کریں۔

اس وقت کی بہت سی یادیں ہیں جب فتح کی گونج سارے ملک میں گونج رہی تھی اور کہا کہ انھوں نے دیوالی کی تقریب ملک کی سرحدوں پر منانے کی روایت جاری رکھا ہے۔ مودی نے کہا کہ اس وقت منائے گئے دیوالی تہوار کو لوگ ہنوز یاد کرتے ہیں جب کارگل میں مسلح افواج نے دہشت گردی کا سر کچل دیا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 8 سالوں میں حکومت سرحدی علاقوں میں نئی ٹکنالوجی اور انفرااسٹرکچر کو فروغ دینے مسلح افواج میں اصلاحات نافذ کررہی ہے اور خواتین کو افواج میں مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ خواتین کو مسلح افواج میں شامل کرنے سے ہماری طاقت میں بہت اضافہ ہوگا اور کہا کہ مسلح افواج میں اصلاحات جو کئی دہوں سے نافذ نہیں کیے گئے اب نافذ کیے جارہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی سرحدیں محفوظ رہنے پر ہی ملک محفوظ رہتا ہے اور اس کی معیشت مضبوط رہتی ہے، جس پر سماج بھرپور اعتماد کرسکتا ہے۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان اپنے اندرونی یا بیرونی دشمنوں سے طاقت کے ساتھ نمٹ رہا ہے اور اندرونِ ملک دہشت گردی، نکسل ازم اور انتہاپسندی کی بیخ کنی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو یاد دلایا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کبھی بھی جنگ کو پہلی ترجیح نہیں دی۔ ہمیشہ ہی ہم جنگ کو آخری ترجیح دیتے ہیں۔ ہندوستان عالمی امن کی تائید کرتا ہے، تاہم طاقت کے بغیر امن حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ ہماری تینوں مسلح افواج جانتی ہیں کہ جو بھی ملک پر بری نظر ڈالے اسے منہ توڑ جواب کیسے دیں۔ وزیر اعظم مودی نے یہ بھی کہا کہ ملک کی سلامتی اور ملک کو خودانحصار بنانے بیرونی ملکوں کے اسلحہ پر کم سے کم انحصار کرتے ہوئے آتما نربھر بھارت بہت اہمیت کا حامل ہے۔

2014ء میں اقتدار پر آنے کے بعد سے مودی دیوالی تہوار منانے مختلف فوجی مراکز کا دورہ کررہے ہیں۔ 2014ء میں وزیر اعظم نے سیاچن گلیشیر میں روشنیوں کا تہوار منایا تھا۔ اس کے بعد پاکستان کے خلاف 1965ء کی جنگ کی تقریب منانے پنجاب کے تین فوجی یادگار مقامات کا دورہ کیا تھا، جہاں ہندوستانی مسلح افواج نے ملک کو اہم فتح دلائی تھی۔

2016ء میں وزیر اعظم نے ہند۔ تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) اور چین کی سرحد کے قریب واقع سمدوہ مقام پر فوج کے دوگرا اسکاؤٹس سے شخصی طور پر ملاقات کرنے دورہ کیا تھا۔ 2017ء میں مودی نے شمالی کشمیر کے ارے سیکٹر کا دورہ کیا، جب کہ 2018ء میں اتراکھنڈ کے سرحدی مقام ہرسل میں دیوالی منائی تھی، جس کے بعد انہوں نیکیدار ناتھ کا دورہ کیا تھا۔

سال 2019ء میں دوبارہ اعلیٰ ترین عہدہ پر منتخب ہونے کے بعد مودی نے جموں و کشمیر کے سرحدی مقام راجوری میں دیوالی منائی تھی۔ سال 2020ء میں انہوں نے لونگے والا سرحدی چوکی پر دیوالی منائی، جب کہ گذشتہ سال مودی نے نوشیرا مقام پر دیوالی منائی تھی۔

a3w
a3w