حیدرآباد

آپریشن کے دوران ڈاکٹرس پیٹ میں روئی بھول گئے، خاتون کی موت

خاندانی منصوبہ بندی کے آپریشن کے دوران لاپرواہی سے ڈاکٹرس کی جانب سے پیٹ میں روئی کے بھول جانے کے نتیجہ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: خاندانی منصوبہ بندی کے آپریشن کے دوران لاپرواہی سے ڈاکٹرس کی جانب سے پیٹ میں روئی کے بھول جانے کے نتیجہ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

یہ واقعہ تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع کے اچم پیٹ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے درشن گڈہ ٹانڈہ کی ایک قبائلی خاتون روجا حاملہ تھی۔

اس کے ارکان خاندان نے اسے درد کی وجہ سے اس ماہ کی 15 تاریخ کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا جہاں خاتون نے ایک لڑکے کو جنم دیا لیکن اسی دن خاندانی منصوبہ بندی کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں نے غلطی سے پیٹ میں روئی بھول کر ٹانکے لگا دیئے۔

بعد ازاں روجا کو گھرجانے کی اجازت دے دی گئی۔بعد ازاں اس کی صحت کے خراب ہونے پر اس کے ارکان خاندان نے اسے دوبارہ سرکاری اسپتال سے رجوع کیا۔

ڈاکٹروں نے اسے جانچ کے لیے مقامی پرائیویٹ اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا۔ وہاں کے ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا اور کہا کہ اس کی حالت تشویشناک ہے اور اسے حیدرآباد لے جایا جائے۔

روجاکی اسی رات حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ بدھ کو اس کی لاش کے ساتھ اس کے رشتہ داروں نے سرکاری اسپتال کے سامنے احتجاج کیا۔