حیدرآباد

درگاہ حضرت امراللہ شاہؒ کیلئے جاری 20 لاکھ روپے کا تغلب۔ رقم لوٹانے ایک ہفتہ کی مہلت

اسٹیٹ وقف بورڈ نے متولی درگاہ حضرت امراللہ شاہؒ‘ مغل پورہ سید شاہ لیاقت حسین رضوی کو سماع خانہ‘ مدرسہ اور نیاز خانہ کی تعمیر کے لئے ریاستی حکومت کے جاری کردہ 20 لاکھ روپے میں تغلب پر میمو جاری۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ نے متولی درگاہ حضرت امراللہ شاہؒ‘ مغل پورہ سید شاہ لیاقت حسین رضوی کو سماع خانہ‘ مدرسہ اور نیاز خانہ کی تعمیر کے لئے ریاستی حکومت کے جاری کردہ 20 لاکھ روپے میں تغلب پر میمو جاری

کرتے ہوئے ہدایت دی کہ سرکاری فنڈس کے استعمال میں مالیاتی بے قاعدگیوں کے لئے مفصل رپورٹ داخل کریں اور فوری 20 لاکھ روپے کی رقم حکومت کوواپس لوٹادیں۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر وقف بورڈ مسٹر خواجہ معین الدین کے جاری کردہ میمو میں واضح کیا گیا کہ عدالت یا ٹریبونل کو اپنی ناکامی کے لئے واجبی وجوہ بتانے سے قاصر رہنے کی صورت میں 10,000 روپے تک کا ہرجانہ کے مستوجب ہوں گے۔

انہیں ہدایت دی گئی کہ مذکورہ غیر مستعملہ مجریہ رقم ضلع کلکٹر حیدرآباد کے پاس اندرون ایک ہفتہ جمع کروادیں اور اس بابت ایک تفصیلی وضاحت دفتر وقف بورڈ میں داخل کریں۔

یاد رہے کہ اس خصوص میں ڈائرکٹر محکمہ اقلیتی بہبود میں کی گئی ایک شکایت کی نقل روانہ کرتے ہوئے مناسب کارروائی کرنے اور انکوائری کرنے کی وقف بورڈ کو ہدایت دی تھی۔

یاد رہے کہ مالی خرد برد کے الزامات پر مذکورہ متولی کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کئے گئے تھے اور انہیں کچھ دنوں کے لئے جیل بھی جانا پڑا تھا۔

a3w
a3w