تلنگانہآندھراپردیش

تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں دسہرہ تہوار کا جوش و خروش

پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے دونوں ریاستوں میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ ٹریفک پولیس نے بھی عوام کی سہولت کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

حیدرآباد: بدی پرنیکی کی فتح کی علامت دسہرہ تہواردونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ مندروں، گلیوں اور بازاروں میں تہوار کی گہما گہمی دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش

گھروں اور شاہراہوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ عوام بالخصوص خواتین کی بڑی تعداد نے پوجا کی جس کے لئے جمعرات کی صبح ہی سی منادر کے باہر طویل قطاریں دیکھی گئیں۔

تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں دسہرہ کو بھی خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ خاص طور پر ریاستی دارالحکومت حیدرآبادکے علاوہ ورنگل، کریم نگر اور نلگنڈہ میں بڑے پیمانے پر دسہرہ کی پوجا کا اہتمام کیاجارہا ہے۔ خواتین نے روایتی ملبوسات زیب تن کئے جبکہ بچوں نے مختلف ثقافتی پروگراموں میں حصہ لے کر ماحول کو مزید پرمسرت بنایا۔


آندھرا پردیش کی مختلف منادر میں عوام کا ہجوم دیکھا گیا جہاں ہزاروں افراد نے درشن کے لئے حاضری دی۔ ریاست کے کئی حصوں میں عوام نے جوش و خروش سے ان تقاریب میں شرکت کی۔


پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے دونوں ریاستوں میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ ٹریفک پولیس نے بھی عوام کی سہولت کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔


تاجر برادری کے مطابق دسہرہ کے موقع پر خریداری میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ سونے کے زیورات، کپڑوں اور الیکٹرانک اشیاء کی فروخت میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔