کھیل

نائلہ کیانی ننگا پربت سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما

ثمینہ بیگ اور دیگر پاکستانی کوہ پیماؤں نے بھی آج ننگا پربت سر کیا، پاکستان کی نائلہ کیانی نے آج صبح دس بجے کر 18 منٹ پر ننگا پربت سر کیا۔ 8126 میٹر بلند ننگا پربت دنیا کی 9ویں بلند ترین چوٹی ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ننگا پربت سر کرلیا۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔

ثمینہ بیگ اور دیگر پاکستانی کوہ پیماؤں نے بھی آج ننگا پربت سر کیا، پاکستان کی نائلہ کیانی نے آج صبح دس بجے کر 18 منٹ پر ننگا پربت سر کیا۔ 8126 میٹر بلند ننگا پربت دنیا کی 9ویں بلند ترین چوٹی ہے۔

نائلہ کیا نی آٹھ ہزار میٹر سے زیادہ بلندی رکھنے والی 7 چوٹیاں سر کرنے والی بھی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، نائلہ کیانی اس سے قبل گیشربرم ون ، گیشربرم ٹو، ایوریسٹ، کے ٹو، اناپورنا اور لوٹسے بھی سر کرچکی ہیں ۔

نائلہ کے سمٹ کے کچھ دیر بعد ایک اور پاکستانی خاتون ثمینہ بیگ نے بھی ننگا پربت سر کرلیا۔ ثمینہ اس سے قبل ایوریسٹ اور کے ٹو بھی سر کرچکی ہیں۔

ثمینہ کے ساتھ پاکستان کے رضوان داد نے بھی ننگا پربت سر کیا۔ عید محمد، وقار علی، احمد بیگ، لیاقت کریم اور سعید کریم بغیر مصنوعی آکسیجن کے 11 بج کر 40 منٹ پر ننگا پربت کی چوٹی پر پہنچے جبکہ واجد علی نگری نے 11 بج کر 50 منٹ پر ننگا پربت کو سمٹ کیا۔

ان کے علاوہ متعدد غیر ملکی کوہ پیماؤں نے بھی آج ننگا پربت کو سر کیا ہے۔

a3w
a3w