جرائم و حادثات

تلنگانہ: سری رام ساگر ڈیم دیکھنے کے بعد واپسی کے دوران سڑک حادثہ، 4نوجوان شدید زخمی

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں سری رام ساگر ڈیم کو دیکھنے کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں چار نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں سری رام ساگر ڈیم کو دیکھنے کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں چار نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی کار چلانے والے ایک نوجوان نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار ڈیم گھاٹ سے نیچے گرگئی۔

اس حادثہ میں زخمی چار نوجوانوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ نرمل سے تعلق رکھنے والے چار افراد ڈیم گھاٹ کو دیکھ کر واپس ہورہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو علاج کے لئے نرمل کے سرکاری دواخانہ منتقل کردیا۔

a3w
a3w