مہاراشٹرا

مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں زلزلہ، خوفزدہ نہ ہونے عوام سے حکومت کی اپیل

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ چہارشنبہ کو ریاست کے کچھ حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ممبئی: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ چہارشنبہ کو ریاست کے کچھ حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

متعلقہ خبریں
شردپوار کے خلاف شخصی حملے ناقابل برداشت: اجیت پوار
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال

انہوں نے لوگوں سے چوکس رہنے کی اپیل کی اور یہ بھی کہا کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں۔ انہوں نے عوام سے نہ گھبرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ تمام احتیاطی اقدامات کر رہی ہے۔

قانون ساز اسمبلی میں ایک بیان دیتے ہوئے اجیت پوار نے کہا کہ ہنگولی، پربھنی، بیڑ، جالنہ، ناندیڑ، مراٹھواڑہ کے چھترپتی سمبھاجی نگر اضلاع اور ودربھ خطہ کے واشیم اور آس پاس کے علاقوں میں صبح 7.14 بجے 4.5 شدت کا زلزلہ آیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مرکز ہنگولی ضلع کے کالمنوری تعلقہ کے رامیشور پانڈا گاؤں میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے ہلکے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، لیکن شہریوں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور انتظامیہ تمام احتیاطی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس سلسلہ میں پوری طرح سنجیدہ ہے۔