جرائم و حادثات

مہاراشٹرا میں ٹرک اور بس میں بھیانک تصادم، 8افراد ہلاک

یہ حادثہ آج صبح تقریباً 6 بجے مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں سندکھیڑاراجہ کے قریب ممبئی-سمبھاجی نگر-ناگپور ہائی وے پر پیش آیا۔

بلڈھانا/ناگپور: مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ میں تیز رفتار ٹرک اور بس کی ٹکر میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ

ایک سینئر پولیس افسر نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ یہ حادثہ آج صبح تقریباً 6 بجے مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں سندکھیڑاراجہ کے قریب ممبئی-سمبھاجی نگر-ناگپور ہائی وے پر پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ بس سمبھاجی نگر سے واشیم جا رہی تھی کہ بلڈھانہ کے سندکھیڑاراجہ کے پالاسکھیڈ چکا گاؤں کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، زخمیوں کا علاج سندھ کھیڑاراجا دیہی اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے اور پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔