قومی

کرگل میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

قابل ذکر ہے کہ لداخ کے ہی ضلع لیہہ میں 14 ستمبر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

سری نگر: مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے ضلع کرگل میں جمعرات کی شب دیر گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین
ترکیہ اور شام زلزلے میں اموات کی تعداد 41 ہزار ہوگئی
زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار اور دھوکہ دینے والے48 افراد گرفتار

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق لداخ کے کرگل میں جمعرات کی شب 11 بجکر 2 منٹ پر زلزلہ آیا۔

انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
تاہم اس زلزلے سے علاقے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ لداخ کے ہی ضلع لیہہ میں 14 ستمبر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔