ایشیاء

مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ پاپوا میں اتوار کے روز سویرے 6.4 شدت کا زلزلہ آیا، مگر اس سے سونامی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ پاپوا میں اتوار کے روز سویرے 6.4 شدت کا زلزلہ آیا، مگر اس سے سونامی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین
انڈونیشیا میں لاوے کے سیلاب سے 34 افراد ہلاک
ترکیہ اور شام زلزلے میں اموات کی تعداد 41 ہزار ہوگئی
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی
زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار اور دھوکہ دینے والے48 افراد گرفتار

ملک کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے۔ موسمیات ایجنسی نے پہلے کہا تھا کہ زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس نے بتایا کہ زلزلہ جکارتہ کے مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 00:16 پر آیا جس کا مرکز پاپوا صوبے کی سارمی ریجنسی سے 1 کلومیٹر جنوب میں اور سطح زمین سے 50 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

ایجنسی نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی ہے کیونکہ زلزلے کے جھٹکوں سے بڑی لہریں نہیں اٹھیں گی۔

انڈونیشیا اکثر زلزلوں کی زد میں رہتا ہے کیونکہ اس کا محل وقع کمزور زلزلہ زدہ زون پر ہے جسے "بحرالکاہل کا رنگ آف فائر” کہا جاتا ہے۔