ایشیاء

جاپان میں اوگاساوارا جزائر کے قریب زلزلے کے جھٹکے

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 11:10 بجے آئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7 درج کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 470 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

ٹوکیو: جاپان میں ٹوکیو سے تقریباً 1000 کلومیٹر دور اوگاساوارا جزائر کے قریب اتوار کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔


جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 11:10 بجے آئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7 درج کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 470 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔


زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔