قومی

ویڈیوـ: وارانسی ایر شو میں رافیل کی کرتب بازی

یہ ایر شو انڈین ایر فورس کے قیام کے 94 برس مکمل ہونے پر منعقد کیا گیا۔کل اس کا آخری دن ہے۔ایر شو میں 100طیاروں بشمول 52 لڑاکا طیاروں،15ٹرانسپورٹ طیاروں،32ہیلی کاپٹرس اور ایک ہیرٹیج طیارہ نے حصہ لیا۔

وارانسی(یو پی) (پی ٹی آئی) ہندوستانی فضائیہ کے ’ونگس اوور گنگا‘ ایر شو میں لڑکا طیاروں بشمول رافیل، سکھوئی30ایم کے آئی،تیجس اور میراج2000نے اپنے کرتب دیکھائے۔

یہ ایر شو انڈین ایر فورس کے قیام کے 94 برس مکمل ہونے پر منعقد کیا گیا۔کل اس کا آخری دن ہے۔ایر شو میں 100طیاروں بشمول 52 لڑاکا طیاروں،15ٹرانسپورٹ طیاروں،32ہیلی کاپٹرس اور ایک ہیرٹیج طیارہ نے حصہ لیا۔

چینوک ہیلی کاپٹر اور سوریہ کرن ایروبیٹک ٹیم نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔22 اکتوبر کو شوکے پہلے دن لوگوں کی بڑی تعداد ایر شو دیکھنے کیلئے گنگا کنارے جمع تھی۔