آندھراپردیش

مشرقی بحریہ کمان نے آف شور سیکورٹی مشق ”پرستھان“ کا انعقاد کیا

مشرقی بحریہ کمان نے آندھرا پردیش کے کاکیناڈا کے آف شور ڈولپمنٹ زون میں بدھ کو آف شو ر سیکورٹی مشق‘پرستھان’شروع کیا۔

وشاکھاپٹنم: مشرقی بحریہ کمان نے آندھرا پردیش کے کاکیناڈا کے آف شور ڈولپمنٹ زون میں بدھ کو آف شو ر سیکورٹی مشق‘پرستھان’شروع کیا۔

بحریہ نے جمعرات کو ایک ریلیز کے ذریعے یہ اطلاع دی۔بحریہ کی ریلیز کے مطابق، معیاری آپریٹنگ طریقہ کار(ایس او پی) کو دھیان میں رکھتے ہوئے، مختلف غیر متوقع واقعات سے نمٹنے اور سمندرکی حفاظت کے لئے کمانڈاور کنٹرول تنظیم کو مضبوط کرنے کیلئے کے جی بیسن میں ششماہی مشق کا انعقاد کیا گیا۔

اس مشق کا انتظام ہندوستانی بحریہ کے ذریعے کیا گیا ہے، سمندری علاقہ میں تمام متعلقین کو شامل کرتا ہے۔ جس میں تیل اور گیس آپریٹر،سمندری پولیس،محکمہ مچھلی پروری اور انڈین کوسٹ گارڈ سمیت سمندری علاقہ کے تمام متعلقین نے شرکت کی۔

a3w
a3w